حکمرانی پھولوں کی سیج نہیں‘ عمران خان کو جلد آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائیگا
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی و شعبہ خواتین کی سٹی صدر سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ عمران خان وہ واحد وزیراعظم ہیں جن کی اپنی کوئی صلاحیت نہیں انہیں جلد آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا کہ حکمرانی پھولوں کی سیج نہیں ہوتی یہ میاں نواز شریف ہی تھے جنہوں نے دلیری کے ساتھ ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کیا اور ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ کی طرف لیکر چلے انہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے سو دنوں میں اپنے کئے وعدوں کو پورا نہیں کر سکیں گے ان کے اردگرد کرپشن و لوٹ مار کا ٹولہ بیٹھا ہے پہلے وہ ان کا احتساب کریں پھر کسی اور پر انگلی اٹھائیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔