ایم ڈی اے نے شاہ رکن عالم ‘ شاہ شمس اور ولایت آباد میں سڑکوں ‘ گلیوں کی تعمیر و مرمت کی 5 مختلف سکیموں کے ٹینڈر مشتہر کر دئیے
ملتان (نمائندہ خصوصی) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شاہ رکن عالم شاہ شمس اور ولایت آباد میں سڑکوں گلیوں کی تعمیر و مرمت کی 5 مختلف سکیموں کے لئے ٹینڈر مشتہر کر دئیے ہیں بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند کنٹریکٹرز کو 10 ستمبر تک ٹینڈرز جاری کئے جائیں گے جو 11 ستمبر کو کنٹریکٹرز کی موجودگی میں ایم ڈی اے آفس میں ہی اوپن کئے جائیں۔