پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسان دوست افراد کا عالمی دن آج منایا جائے گا
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسان دوست افراد کا عالمی دن 19اگست اتوار کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد انسانیت کی بھلائی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں ،انسان دوست افراد کی اہمیت و عظمت کا اعتراف اور ان کی انسان دوستی کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے ۔ انسان دوست افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے جہانیاںسمیت ملک بھر میں حقوق انسانی کی تنظیموں اور مختلف این جی اوز کی جانب سے مذاکرے سیمینارز اور دیگر تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔