ایشیا پیسفک گروپ ڈیڈلائن د یتے وقت حقیقت پسندی کا ثبوت دے: پاکستان
اسلام آباد (عمران علی کنڈی/ نیشن رپورٹ) پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیڈلائن دیتے ہوئے حقیقت پسندی کا ثبوت دے اور حکام کو ضروری مواد اور رپورٹس فراہم کرنے کا پورا موقع دے۔ ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان سے مختلف انکوائریوں اور متعدد ملکوں سے تحویل مجرمان کے معاہدوں کی رپورٹس 31 اگست تک مانگ رکھی ہیں۔ گروپ سے ملاقات کے دوران نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد نے بات چیت کرتے ہوئے اے پی جی اور ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا ہے کہ متعلقہ حکام اپنا کام جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ الیکش کے بعد بننے والی نئی حکومت کو اس حوالے سے مزید وقت درکار ہو گا۔