ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کارڈیالوجی ہسپتال کے توسیع منصوبے کا دورہ کام کی رفتار کا جائزہ لیا
ملتان (وقائع نگار) ایگزیکٹو ڈائریکٹر چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کارڈیالوجی ہسپتال کے توسیعی منصوبے میں کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ بلڈنگ کے افسران کے ساتھ دورہ کیا موقع پر زیر تعمیر بلڈنگ کی ساخت کا معیار چیک کیا اور محکمہ بلڈنگ کے افسران کو منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے تجاویز سے آگاہ کیا۔ کارڈیالوجی کے توسیعی منصوبے پر کام اگلے سال کے اختتام تک مکمل ہوگا۔