روئی کے بھاؤ میں مندی کا تسلسل ، 900 روپے کی کمی
کراچی (کامرس رپورٹر )مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا تسلسل جاری رہا۔ پھٹی کی رسد میں اضافہ ہونے اور نیویارک کاٹن مارکیٹ میں روئی کے وعدے کے بھاؤ میں گراوٹ کی وجہ سے جنرز میں گھبراہٹ پیدا ہونے کے سبب انہوں نے اونے پونے داموں روئی فروخت کرنا شروع کردی جس کے باعث روئی کے بھاؤ میں مزید 800 تا 900 روپے کی کمی واقع ہوئی جبکہ گزشتہ دو ہفتوں میں روئی کے بھاؤ میں مجموعی طورپر فی من 1500 روپے کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ۔