عمران خان کو عوام سے کئے وعدے یاد دلاتے رہیں گے: مجتبیٰ شجاع
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے بڑے دعوے کئے تھے اب ہم انہیں یاد دلاتے ہیں گے ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں اور 50 لاکھ گھر کدھر ہیں وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں میاں حمزہ شہباز کے امیدوار وزیراعلیٰ کی حثیت سے کاغذات نامزدگی داخل کروانے سے پہلے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این آر او دینا نہ کل عمران خان کے بس میں تھا نہ آج وزیراعظم بن کر ان کے بس میں ہے این آر او کا اختیار ان کے پاس ہے جنہوں نے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے پر لاکر بٹھایا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ پہلے این آر او لیا تھا نہ اب لیں گے پہلے بھی پرویز مشرف نے ڈنڈے اور گولی کے زور پر میاں صاحب کو جلا وطن کیا تھا اس پر اب این آر او یا جو بھی کام دے لیں انہوں نے کہا این آر او لینا ہوتا تو وہ پچھلے ایک سال سے ترلے منتیں کر رہے تھے جنہوں نے عمران خان کو بٹھایا ہے۔