پاکستان آئل فیلڈکے منافع میں کمی
اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان آئل فیلڈ لیمیٹڈکے منافع میں دوفیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق 30 جون 2018ئ کوختم ہونے والے مالی سال کے دوران کمپنی کو 11.703 ارب روپے کا منافع حاصل ہواجو پیوستہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد کم ہے،اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 49.37 روپے ریکارڈ کی گئی۔کمپنی کے حصص یافتگان کیلئے 25 روپے فی حصص کی شرح سے کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیاہے۔