پاکستان اسٹاک مارکیٹ‘ انڈیکس میں 395 پوائنٹس‘ سرمایہ میں 61 ارب کمی
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ پیر تاجمعہ مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس395.56پوائنٹس کی کمی کے ساتھ42446.62 پر بند ہوا، سرمایہ میں 61 ارب70کروڑ24 لاکھ45ہزار372روپے کی کمی ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں5کروڑ58 لاکھ72ہزار740حصص کی مندی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں4 ارب23کروڑ70 لاکھ1ہزار821 روپیکی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان رہا ،ہفتہ کا آغاز منفی رجحان سے ہوا اور یوم آزادی کے باعث ٹریڈنگ میں سست روی رہی تاہم وزیر اعظم کے انتخاب کے باعث کاروباری ہفتہ کے آخری روز سرمایہ کاری میں تیزی تاہم کاروباری ہفتہ پیر تاجمعہ اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس میں پیر کے روز204.59پوائنٹس کی کمی ہوئی، منگل کو71ویں یوم آزادی کے باعث اسٹاک مارکیٹ بندرہی ، بدھ کے روز مندی رہی اورانڈیکس میں191.03پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میںمندی کا تسلسل برقرار رہااور انڈیکس میں485.76پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئیاور جمعہ کے روزقومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب میں عمران خان کی کامیابی کے باعث سرمایہ کاری میں مثبت رجحان نظر آیااور انڈیکس میں485.82پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ 100انڈیکس میں مجموعی طور پر 395.56پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس 42446.62 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میںپیر تاجمعہ مجموعی طور پر1487کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے573کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 833کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 81کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔