بیسٹ وے سیمنٹ کمپنی کو 13.16 ارب روپے کا منافع
اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ مالی سال کے دوران بیسٹ وے سیمنٹ کمپنی لمیٹدکو13.16 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا۔کمپنی کی طرف سے سٹاک ایکسچینج میں جمع اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران کمپنی کو مجموعی طورپر13.16 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 1.01 فیصد کم ہے۔