عمران خان کی حکومت میں اقتصادی خوشحالی کا دور دورہ ہوگا ‘افتخار علی ملک
لاہور( این این آئی )سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر اور یونائٹڈ بزنس گروپ کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی حکومت میں اقتصادی خوشحالی کا دور دورہ ہوگا اور ملک درست سمت میں گامزن ہوگا۔