کراچی:پاکستانی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Aug 19, 2017 | 14:58

ویب ڈیسک

پاکستانی  مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ کراچی کے مسیحی گورا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔  زندگی بھر جذام کے مریضوں کے علاج اور خدمت کے حوالے سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والی عظیم جرمن نژاد خاتون ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ کا جسد خاکی سینٹ پیٹرک چرچ کراچی صدر پاک فوج کی نگرانی میں منتقل کیا گیا۔سولجر بازار سے ریگل چوک تک پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئےتھے۔ وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ  صدر مملکت ممنون حسین، گورنر سندھ محمد زبیر، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوںنے بھی رتھ فاؤ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر رتھ فاؤ کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ کراچی کے مسیحی گورا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات سے قبل لپروسی سینٹر میں عملے اور مریضوں کو ڈاکٹر رتھ فاؤ کا آخری دیدار کرایا گیا جس کے بعد ان کے تابوت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل چرچ لایا گیا۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کے جسدِ خاکی کو سینٹ پیٹرل کیتھیڈرل چرچ لائے جانے پر چرچ میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔پولیس اہلکاروں کے ساتھ لیڈی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا جب کہ چرچ میں داخلے کے لیے واک تھر گیٹ بھی لگائے گئے تھے۔آخری رسومات میں شریک ہونے کے لیے سیکیورٹی پاسز بھی جاری کیے گئے تھے۔تینوں مسلح افواج کے دستوں نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات میں شرکت کرکے انہیں سلامی پیش کی۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ محمد زبیر، سعید غنی، ڈاکٹر ادیب رضوی، ڈاکٹر فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر اور  پاکستان میں جرمن سفیر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مزیدخبریں