نوازشریف کے نااہل ہونے کا فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا
اسلام آباد(نامہ نگار)گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق ہر 5میں 2پاکستانی سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کے نااہل ہونے سے تحریک انصاف کو فائدہ ہو گا سروے کے دوران سوال پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں نواز شریف کے نااہل ہونے کا کس سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچے گا۔58فیصد لوگوں کا کہناتھا کہ اس سے تحریک انصاف کو فائدہ پہنچے گا 30فیصد کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ،9فیصد کے مطابق جماعت اسلامی اور ایک فیصد نے کسی اور جماعت کا نام لیا جبکہ 2فیصد نے کوئی رائے نہ دی۔