ایم ڈی بیت المال کی جانب سے مسیحی بچوں میں آزادی گفٹ کی تقسیم
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پی ایم ایل این یونین کونسل 28کے تحت یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی ریلی اور بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کے لیے گزشتہ دنوں خصوصی پروگرام ہواجسکی قیادت مسلم لیگ ن سٹی اسلام آباد کے رہنماءملک اختر اعوان ، اقلیتی رہنما چوہدری منصور رندھاوا ،کلچرل ونگ راولپنڈی کی صدر رفعت عباسی ، نائب صدر ثمینہ عباسی کے ساتھ بشیراںبی بی صدر منیارٹی ونگ یونین کونسل 28 ، سینئیر معلمہ نمرٰی رندھاوااور دیگر زعماءشریک ہوئے ۔ ریلی ایل ایف سیون سے ہوتی ہوئی جناح سپر پر اختتام پذیر ہوئی ۔ شرکاءنے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ باد ، جشن آزادی مبارک اور مسلم لیگ زندہ باد کے نعرے درج تھے ، مقررنین کا کہنا تھا کہ قوم بیدار ہے وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور حصہ لے گی انہوں نے قائد میاں نواز شریف کو جی ٹی روڈ کامیاب ریلی میں مبارکباد دی ،آخر میںایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ کی جانب سے مسیحی بچوں میں آزادی گفٹ تقسیم کئے گئے ؛