شریف خاندان کا نیب میں پیش ہونے سے انکار توہین عدالت ہے: تحریک انصاف
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز خاندان کی آمرانہ سوچ کھل کر سامنے آگئی،دامن کرپشن سے پاک ہونے کے دعوے کرنے والوں نے نیب کے سامنے پیش نہ ہوکر ثابت کردیا کہ ان کی نظروں میں آئین اور قانون کی کوئی حیثیت نہیں۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شرےف کا نےب عدالت مےں پےش نہ ہو نا سپرےم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے ، نواز شرےف نے قانون سے بغاوت کی انہےں فی الفور گرفتار کر کے ان کا نام ای سی اےل مےں ڈالا جائے۔ شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکمران اپنے اقتدار کی جنگ میں عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور مسائل بھول چکے ہیں۔