نواز شریف نے این اے 120 کی عوام کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا: ذکراللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں صادق و امین قیادت کو میدان میں اتارا ہے ۔نااہل نواز شریف نے اپنے حلقے کی عوام کو مایوسی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار ذکر اللہ مجاہد، حافظ سلمان بٹ، ضیاءالدین انصاری اور چوہدری محمود الاحد نے تنظیمی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ کرپشن زدہ اور نا اہل حکمران خاندان کو اخلاقیات اور عوامی جذبات کا پاس رکھتے ہوئے اس حلقہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہیے تھا۔