لیسکو کا 500ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ
لاہور (آن لائن) لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 500 ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ لائن مین، میٹر ریڈر اور بل ڈسٹری بیوٹر کی بھرتی تخلیق کی گئی ہے جو ڈیلی ویجز کی بنیاد پر ہو گی لیسکو چیف نے 500 نئی بھرتی کے لئے منظوری دے دی ہے، بھرتیاں سرکی کی سطح پر کی جائیں گی، بھرتی کے تمام تر اختیارات سپرنٹنڈنگ انجینئرنگ ونگ کو سونپ دئیے گئے۔