وراثتی سیاست جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے: ساجدہ میر
لاہور(لیڈی رپورٹر)حلقہ این اے 120سے پیپلزپارٹی ورکرز کی امیدوار ساجدہ میرنے کہاہے کہ وراثتی سیاست جمہوریت کی قاتل ہے، لاہور پی ٹی آئی اورن لیگ کی وراثت نہیںہے، میںنے 35برس کارزارسیاست میںگزارے ہیں، مزدوروں کسانوں عورتوں اور اقلیتوںکے حقوق کیلئے مسلسل جدوجہدکی ہے۔