جنرل ہسپتال میں مریضوں کےلئے کار بن لیس پرچی متعارف کروائی ہے: غیاث النبی
لاہور (پ ر) جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے آو¿ٹ ڈور کے شعبے میں آنے والے مریضوں کےلئے" کاربن لیس پرچی"متعارف کرا دی جس سے مریضوں کو ڈاکٹر کی تشخیص کردہ پرچی کی کاپی اپنے پاس رکھنے کی سہولت میسر ہو گی اور اسے دوائیاں حاصل کرنے میں بھی آسانی ہو گی۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کو اولین ترجیح دی جار ہی ہے ۔