عوامی مینڈیٹ پامال نہیں ہونے دینگے:علی اکبر گجر
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ اداروں کو سیڑھی بنا کر اقتدار تک پہنچنے کی ہر کوشش قوت سے ناکام بنادی جائے گی مسلم لیگ ن عوام کے بھرپور مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے۔ ہم عوام کے مینڈیٹ کو پامال نہیں ہونے دیں گےاور مسلم لیگ ن اپنی مدت اقتدار پوری کرے گی۔