کمپنیوں کیلئے کاروبار میں بگ ڈیٹا اور تجزیہ کار ی کا عمل ناگزیر ہو چکا: نصیر اختر
لاہور (پ ر) چیئرمین پاشا اور سی ای او انفوٹیک گروپ نصیر اے اختر نے رائل پالم گالف اینڈ کنٹری کلب میں میپ کے ٹی سیمینار سے خطاب کیا جس کا موضوع تھا "ٹیکنالوجی -صلاحیتوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کا ذریعہ"۔ انہوں نے بگ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کمپنیز کیسے بگ ڈیٹا کے استعمال سے اپنی فیصلہ سازی کو بہتر کر سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٰآج کے دور میں کمپنیوں کے لیے اپنے کاروبار میں بگ ڈیٹا اور اُس کی تجزیہ کار ی کا عمل ضروری ہو گیا ہے۔