سوئی ناردرن پائپ لائنز اور پنک ریبن کے زیر اہتمام آگاہی نشست
لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن پائپ لائنز لمیٹڈ اور پنک ریبن کے اشتراک سے ایک آگاہی نشست لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل سمیت ملازمین کی کثیر تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پنک ریبن کے سی ای او عمر آفتاب نے چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی کی اہمیت اور پنک ریبن کی جانب سے سرطان کے سدِباب کے لیے اقدامات کا تذکرہ بھی کیا۔