کسٹم کے گریڈ 18 اور 19 کے 64 افسروں کو تبدیل کردیا گیا
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز کے گریڈ 18 اور 19 کے 64 افسروں کو تبدیل کر دیا۔ گریڈ 19 کے تبدیل ہونے والے افسروں میں ممتاز علی کھوسو کو ڈائریکٹر جنرل آئی او سی او کراچی‘ فیاض علی خان کو ایڈیشنل کلیکٹر ایم سی سی پشاور‘ مسعود احمد کو ایڈیشنل کلیکٹر ایم سی سی کراچی‘ محمد طاہر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز ویلیویشن کراچی‘ محمد اسماعیل کو ایڈیشنل کلیکٹر ایم سی سی پورٹ قاسم کراچی‘ محمد نیئر کو سیکرٹری ایف بی آر اسلام آباد‘ سید فضل محمد کوایڈیشنل ڈائریکٹر ایم سی سی لاہور‘ سید فواد علی شاہ سیکرٹری ایف بی آر اسلام آباد‘ حبیب احمد کو سیکرٹری ایف بی آر اسلا م آباد‘ شفیق الرحمان کو سیکرٹری ایف بی آر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے افسر ذوالفقار یونس نے ڈائریکٹر انٹیلی جنس ملتان کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔ کسٹمز کے فیاض انورنے ڈی جی آئی پی آر انفورسمنٹ اسلام آباد کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔ مسز شاہ بانو خان نے کمشنر آئی آر کراچی کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔