دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر کوشش کرنا ہوگی : شہباز شریف
لاہور+قصور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں ہلاک ہونے والے افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور دکھکی اس گھڑی میں سپین کے عوام اور سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔ دریں اثناء شہبازشرےف سے سبکدوش ہونےوالے امرےکی قونصل جنرل ےوری فےڈ کےو اور نئی تعینات ہونےوالی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹرڈوﺅ نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستی کا رشتہ موجود ہے اور آنےوالے دنوں مےں پاک امرےکہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے-انہوںنے کہاکہ پاکستان نے چار برس کے دوران کئی شعبوں میں نمایاں کامیاں حاصل کی ہیںاور پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں - علاوہ ازیں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا دورہ کیا اور کلینک کے مختلف حصوں میں گئے اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کو ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے وہاں پر موجود ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے دن رات ایک کر دیں۔ ہیپاٹائٹس کا علاج کرانا غریب عوام کے بس کا کام نہیں، حکومت یہ ذمہ داری پوری کرے گی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی مشکل نہیں آنے دیں گے۔ شہبازشریف نے قصور میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس کا مرض خطرناک ہے اور اس مرض نے 10 فیصد آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ پنجاب حکومت نے ہیپاٹائٹس کے مرض کے خاتمے کیلئے منظم اور جدید طریقے سے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہم نے صوبے سے اس مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اور اسی مقصد کے تحت ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے اور25 ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس بنائے جائیں گے جہاں مفت علاج ہوگا اور ادویات بھی فری ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قصور کے جدید ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کرکے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے اور اس جدید سنٹر میں پورا نظام ڈیجیٹل ہے۔ مریضوں کو سوفیصد ادویات مفت ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان جدید ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس میں نہ تو کوئی ہڑتال کرے گا اور نہ ہی کسی قسم کی بلیک میلنگ ہوگی۔ مجھے یقین ہے کہ ہڑتال کرنے والوں کو بھی دکھی انسانیت کی خدمت کا احساس ہوگا اور یہ فلٹرکلینکس ان کے ضمیروں کو جھنجھوڑیں گے کہ ہڑتالوں سے دکھی انسانیت کی خدمت نہیں ہوتی۔ ان فلٹرکلینکس میں مریضوں کو دھکے نہیں پڑیں گے اور مریضوں کو تمام ادویات سوفیصد مفت ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ان فلٹر کلینکس کیلئے ڈیجیٹل نظام وضع کرنے پر چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف اور ان کی پوری ٹیم کا شکرگزار ہوں۔ ان فلٹر کلینکس کیلئے قابل اور باصلاحیت عملہ لایا جا رہا ہے اور یہی بڑی تبدیلی ہے۔ جو لوگ تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کی بات کرتے ہیں انہیں اس تبدیلی کو سامنے رکھنا چاہیئے۔جو لوگ تبدیلی کی بات کرتے ہیں وہ سن لیں کہ تبدیلی ہم لا رہے ہیں- دکھی انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھا جائے گا اوریہ نیا پاکستان ہے-ڈاکٹر قوم کے مسیحا ہےں اور میں انہیں اپنے سر کا تاج سمجھتا ہوں لیکن قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو ہڑتال کے نتیجہ میں علاج کے بغیر مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتا-میں ہڑتالی ڈاکٹروں کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور یہ ہسپتال دیکھیں-شاید ان کے ضمیر جاگ جائیں-