چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ دوسرے روز شبیر اقبال کی برتری
کراچی (سپورٹس رپورٹر) چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ ، شبیر اقبال نے برتری ثابت کر دی ، مطلوب احمد دوم پوزیشن پر چلے گئے جبکہ وحید بلوچ 3 انڈر پار68 سکور کےساتھ سوم پوزیشن پر پہنچ گئے، شبیر اقبال8 انڈر پار64 اسکور کرکے مجموعی سکور136 تک پہنچاکر اول پوزیشن پر جگہ بنالی۔ محمد اشفاق نے دو انڈرپار70 سکور کےساتھ چوتھی پوزیشن پر جگہ بنالی ۔ محمد منیر نے 2 اوور پار74 سکور کیا۔ اب وہ144 مجموعی سکور کےساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔