بھارت : گاﺅرکھشکوں کا 7 مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد ، پولیس نے متاثرین کو ہی گرفتار کرلیا
نئی دہلی (اے این این)بھارت میں گاﺅ رکھشک بے قابو ہوگئے ،ریاست بہار میں گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں 7مسلمانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے انتہا پسندوں کی بجائے متاثرہ افراد کو ہی گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بہار کے گا¶ں دمرامیں انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں پر تشدد کا واقعہ پیش آیاہے ،جہاں50 سے زائد انتہا پسندوں نے محمد شہاب الدین کے گھر پر دھاوا بولا اور گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں انہیںاور دیگر افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔انتہا پسندوں نے بھارت کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ پولیس کے پہنچنے پرمسلمانوں کوانتہا پسندوں سے چھڑایا گیا۔پولیس نے بھی انتہا پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے حملہ آوروں کی بجائے تشدد کانشانہ بننے والے 7افراد کو گرفتار کرلیا ۔