اسحاق ڈار سے جاپانی سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جاپانی سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی جس میں باہمی معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں میں جمعہ کو یہاں ہونے والی اس ملاقات میں معاشی اور باہمی دلچسپی کے امور پر زیر بحث آئے اور اس عزم کا اعاد کیا گیا کہ دوطرفہ قائم معاشی تعلقات کو مزید وسعت بڑھاﺅ اور تقویت دینگے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی ترقی میں جاپان پاکستان کا شراکت دار ہے ہم تو قع رکھتے ہیں کہ جاپان اسی طرح پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید فروغ دے گا جس پر جاپانی سفیر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سے پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی اقتصادی ترقی میں معاونت کے لئے ہر وقت تیارہیں۔