خیبر پی کے میں ڈینگی بے قابو ،800سے زائد افراد متاثر، احتجاج ، پنجاب نے مدد کی پیشکش کردی
پشاور+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی رپورٹر) ڈینگی مچھر پشاور میں بھی بے قابو ہوگیا۔ ڈینگی وائرس پشاور کے کئی علاقوں میں پھیل گیا۔ پشاور میں 800 سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 130 افراد زیرعلاج ہیں۔ تہکال میں عوام نے ڈینگی سے پیدا ہونے والی صورتحال کیخلافاحتجاج کرتے ہوئے گو عمران گو کے نعرے لگائے۔ پشاور کے عوامی نمائندوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈینگی کیخلاف مدد کی اپیل کر دی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر صحت کو مدد کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پی کے عوام ہمارے بھائی ہیں۔ ہم ان کی مدد کے لئے حاضر ہیں۔ ناظم پشاور محمود عاصم کے مطابق ڈینگی 5 یونین کونسلوں تک پھیلا ہوا ہے۔ صبح شام سپرے کر رہے ہیں۔ اے این پی کے رہنما زاہد خان نے کہاکہ عمران خان نے صوبے کا بیڑہ غرق کر دیا۔ ہسپتالوں میں دوائیں ہیں نہ بستر، پنجاب حکومت ڈینگی کیخلاف کے پی حکومت سے تعاون کیلئے تیار ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہئے۔ وزےر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف کی ہداےت پر صوبائی وزےر برائے پرائمری اےنڈ سےکنڈری ہےلتھ خواجہ عمران نذےر اور سےکرٹری علی جان خان نے خےبر پی کے کے حکام سے رابطہ کر کے انہےں صوبے مےں ڈےنگی کی وباءپر قابو پانے مےں ہرممکن تعاون اور مدد کی پےش کش کی۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وہ وزیر صحت خیبر پی کے سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری سیکنڈری ہیلتھ (ٹیکنیکل) ڈاکٹر عاصم الطاف کو فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے۔