خارجہ امور سے نمٹنے کی صلاحیت میں پیوٹن کو ٹرمپ پر فوقیت حاصل ہے : سروے
واشنگٹن(اے پی پی) امریکہ کے کئی اتحادی ممالک کے شہریوں نے خارجہ امور سے نمٹنے کی صلاحیت کے حوالے سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فوقیت دے دی۔ ایکتازہ جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روایتی طور پر امریکہ کے اتحادی ممالک جاپان اور جنوبی کوریا جبکہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی سات رکن ریاستوں کے شہریوں نے خارجہ امور کو احسن انداز میں نمٹانے میں ٹرمپ کے مقابلے میں پےوٹن پر زیادہ اعتماد کا اظہار کیا۔ ٹرمپ اور پیوٹن پر اعتماد میں یہ فرق سب سے زیادہ نمایاں یونان اور جرمنی میں ہے۔ عالمی سطح پر31فیصد افراد روسی قوت اور اثرورسوخ کو اپنے اپنے ممالک کے لئے خطرہ مانتے ہیں جبکہ 35 فیصد کا ماننا ہے کہ امریکہ ان کے ملکوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ پیو ریسرچ سینٹر کے فروری اور مئی کے درمیان منعقدہ اس ’گلوبل ایٹی چیوڈز سروے‘ کے لئے 37 ممالک میں مختلف عمر کے 40,951 افراد سے انٹرویو لئے گئے تھے۔