بھارتی سپریم کورٹ کا زیادتی کا شکار لڑکی کو 10لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان
نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت بہار کو حکم دیا ہے کہ وہ زیادتی کی شکار لڑکی 10لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرے جسے اسقاط حمل کرانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ عدالت عظمی نے حکومت بہار کے ذریعے لاپروائی برتنے کی وجہ سے معاوضہ دینے کا حکم جاری کیا ۔ گزشتہ ماہ عدالت نے حکومت بہار کو حکم دیا تھا کہ وہ اس لڑکی کو 3لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرے ۔