پاک سعودیہ تعلقات باہمی احترام، محبت اور ایمان پر قائم ہیں: طاہر اشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت ، محبت اور ایمان کے رشتے پر قائم ہیں ، کوئی بھی شر کی قوت پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو کمزور نہیں کر سکتی ، خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے قطر کی عوام کیلئے حج ضیافت کا اعلان اور شہدا فلسطین کے ایک ہزار لواحقین کیلئے حج کی دعوت قابل ستائش قدم ہے ، سعودی عرب کی فضائیہ کویوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھیجنے پر سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ بات علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہی گئی ، سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا عظیم ملک ہے اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مستقبل میں مزید تعلقات مضبوط ہوںگے۔