امریکی محکمہ خارجہ کی پاکستان کے حوالے سے رپورٹ مسترد کرتے ہیں: مولانا عبدالروف، عاکف سعید
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملک بھر میں مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام نے خطبات جمعة المبارک کے موقع پر امریکی وزےر خارجہ ریکس ٹلرسن اور امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے سالانہ رپورٹ برائے پاکستان کو مسترد کرتے ہوئے ہدف تنقےد بنایا اور کہا کہ قانون توہین رسالت اور قانون تحفظ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان وعقےدے کی ترجمانی کرتا ہے، امریکہ سمیت کسی کویہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ مولانازاہدالراشدی، حافظ عاکف سعےد مولانا عبدالرﺅف فاروقی سید محمد کفیل نے کہا ہے کہ آئین کی اسلامی دفعات عالمی کفریہ ایجنڈے کی زد میں ہےں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی دفعہ 62,63کواپنی سیاسی ضرورت کے لئے ہدف تنقےد بنا کر آئین کو غےر مو¿ثر کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن ہم اس ماحول میں یہ کہنا چاہتے ہیں کہ یہ سب کچھ قرادادمقاصد اور آئین کی اسلامی دفعات کے خلاف محاذ کھولنے کے مترادف ہے اور عالمی استعماری ایجنڈے کو سپورٹ کرنے کے بھی مترادف ہے۔