خطبہ حجتہ الودع انسانی حقوق کا اولین چارٹر ہے: طاہر رضا بخاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا ہے کہ خطبہ حجة الوداع انسانی حقوق کا اولین چارٹر ہے جس سے انسانیت رہتی دنیا تک روشنی حاصل کرتی رہے گی۔ حج اسلام کا اہم رکن اور اتحادِ امت کا عظیم مظہر ہے۔ حج کے راستے میں تکالیف برداشت کرنا ہی حج کی اصل روح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد شاہ چراغ لاہور میں جمعة المبارک کا خطبہ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حج کے ایام میں شاہ وگدا ، امیر وغریب اور کالے و گورے بلا تمیز رنگ ونسل ایک ہی لباس اور ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر اخوت، مساوات اور بھائی چارے کا جو مظہر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اس کی مثال کا ملنا ممکن نہیں۔