سعودی عرب: ’بن لادن‘ نے دو سالہ تعطل کے بعد ‘ حرم مکی میں اپنا کام دوبارہ شروع کردیا
جدہ (آن لائن) دو سال قبل مسجد حرام میں کرین کے المناک حادثے کے بعد سعودی عرب کی سب سے بڑی تعمیراتی فرم ’بن لادن‘ نے توسیع کا کام روک دیا تھا۔ دو سالہ تعطل کے بعد کمپنی نے حرم مکی میں اپنا کام دوبارہ شروع کردیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام کی توسیع کے منصوبے پر 26 ارب 60 کروڑ ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اور یہ ٹھیکہ بن لادن کمپنی کو دیا گیا تھا۔