پرویز مشرف کا اوسلو کے گلوبل پیس سنٹر میں تقریب سے خطاب
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر پاکستان سید پرویز مشرف نے اوسلو، ناروے میں واقع گلوبل پیس سینٹر میںمنعقدہ تقریب سے خطاب میں دنیا میں انتہا پسندی اور پاک بھارت تعلقات کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ خطاب کے بعد پرویز مشرف تقریب کے شرکاءمیں گھل مل گئے۔تقریب کے شرکاءنےپرویز مشرف سے آٹو گراف لئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔قبل ازیں سید پرویز مشرف کو گلوبل پیس سنٹر کا دورہ کروایا گیا۔ انہوں نے سابق نارویجن وزیراعظم سے بھی ملاقات کی۔واضح رہے کہ ناروے کی انہی وزیر اعظم نے کشمیر کا دورہ کیاتھا جس میں انہوں نے کشمیری اور پاکستانی راہنماﺅں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ بعد ازاںسید پرویز مشرف کے اعزاز میں اوسلو کے میئر نے ظہرانہ دیا جبکہ جمعہ ہی کو وہ نارویجن وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے۔