شام میں اتحادی افواج کے فضائی حملے 21بچوں سمیت59شہری جاں بحق
الرقہ(اے این این)شام کے شہر الرقہ میں امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں21بچوں سمیت 59شہری جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ حملے امریکی قیادت میں اتحادی افواج کی طرف سے کیے گئے، جاں بحق افراد میں 21 بچے بھی شامل ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافہ ملبے تلے دبنے والے افراد کی لاشیں نکالنے کے بعد ہوا ۔افواج نے کہا ہے کہ کارروائیوں میں شہریوں کی جانوں کی حفاظت کی کوشش کی جاتی ہے تاہم کولیشن یہ بھی تسلیم کر چکی ہے کہ 2014سے اب تک 624 شہری ان کے فضائی حملوں کے سبب ہلاک ہوئے۔