فن لینڈ میں چاقو بردار شخص کا حملہ‘ متعدد افراد زخمی
کوپن ہیگن (نیٹ نیوز) شمالی یورپی ملک فن لینڈ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق چاقو بردار شخص نے فن لینڈ کے مغربی شہر ت±رکو میں لوگوں پر حملہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو پیر میں گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ فن لینڈ کے براڈکاسٹر ’وائی ایل ای‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شہر کے وسطی علاقے میں کئے جانے والے اس حملے کے بعد گراو¿نڈ پر کئی لوگوں کو زخمی حالت میں دیکھا گیا۔ پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے عوام کو شہر کے اس حصے میں نہ جانے کی ہدایت کی۔ مقامی ٹیبلائید ’اِلٹا سنومَٹ‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک مرد اور 5 خواتین زخمی ہوئیں۔