رہا ئش کے اعتبا ر سے سستے ترین شہر وں میں کراچی ساتویں نمبر پر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے تجارتی شہر کراچی کو رہائش کے اعتبار سے دنیا کے 10سستے ترین شہروں میں ساتویں پر رکھا گیا ہے، جمعرات کے روز عالمی ادارہ دی اکانومسٹ گروپ کے انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے سکونت اختیار کرنے سے متعلق سروے جاری کردیا، رپورٹ کے مطابق شہریوں کیلئے صحت کی سہولیات، خوراک،ٹرانسپورٹ کے علاوہ دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی دستیابی پر درجہ بندی کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے 133شہروں میں کراچی کا 127واں نمبرہے، سروے کے مطابق اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں ردوبدل اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کی کمی بنیادی وجہ ہے۔ ای آئی یو کا مذکورہ سروے ہر چھ ماہ بعد کیا جاتا ہے جس میں 160مصنوعات اور خدمات کی 400سے زائد اقسام کی قیمتیں جن میںخوراک ، پانی، ملبوسات، گھریلو سامان، کرایہ، ٹرانسپورٹ، گھویلو اخراجات، بجلی گیس اور ٹیلی فون بل کے علاوہ تعلیمی اور ماہانہ اخراجات شامل کی گئیں جن کا نیو یارک شہر سے مواذنہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی شہر نے 5درجہ ترقی کی ہے۔ جبکہ سنگاپور کو دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا، بھارتی شہر بنگلور، ممبئی، چنائی اور دہلی بھی دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل ہیں۔ دوسری جانب لندن ، نیویارک ، لاس اینجلس چھٹی، ساتویں اور آٹھویں درجے پر دنیا کے مہنگے ترین شہر قرار پائے۔