اداروں کے درمیان ڈائیلاگ، رضا ربانی کی تجویز اہمیت کھو چکی، رپورٹ
اسلام آباد (عمران مختار، دی نیشن رپورٹ) ایسا دکھائی دیتا ہے کہ چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی طرف سے اداروں کے درمیان مدذاکرات کی تجویز اہمیت کھو چکی ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے اس تجویز کو ماننے سے انکار کیا ہے ا ور اسے رضا ربانی کا ذاتی اقدام قرار دیا ہے ابھی تک چیئرمین سینٹ آفس نے حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لئے بڑی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع نہیں کیا۔ فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ رضا ربانی نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو مجوزہ ڈائیلاگ کے حوالے سے مشاورت کیلئے نہیں بلایا سینٹ سیکرٹریٹ کے بعض عہدیداروں نے بتایا کہ رضا ربانی کو اپنی پارٹی کی طرف سے بہتر جواب نہیں ملا اور وہ اپنی تجویز سے پیچھے ہٹے ہیں۔