بلاول بھٹو لاہور سے اسلام آباد چلے گئے آج مانسہرہ میں جلسہ سے خطاب کرینگے
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری جمعہ کی شام لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی آج ہفتہ کو کے پی کے ہزارہ ڈویژن کا دورہ کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری مانسہرہ میں شام چار بجے غازی کوٹ ٹائون شپ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہوں گے۔