بھارت روہنگیا مسلمانوں کو ملک سے نہ نکالے : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم
نئی دہلی (اے پی پی) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر نہ کرے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کی جونیئر منسٹر برائے خارجہ امور کرن رِجیجو نے گزشتہ ہفتے ملکی پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ حکومت نے ملک کی تمام ریاستوں کے حکام سے کہا ہے کہ وہ روہنگیا کی شناخت کر کے انہیں ملک بدر کر دیں۔ روہنگیا میانمار سے تعلق رکھنے والا مسلم اقلیتی نسلی گروپ ہے جسے میانمار میں تشدد اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔ میانمار اس گروپ کو بنگلہ دیش کے شہری قرار دیتے ہوئے اسے ملک کی ایک اقلیت تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔