وزیراعظم کا بیان واضح، حکومت کشمیریوں کو گلے لگانے کیلئے تیار ہے : بھارتی وزیر داخلہ
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کشمیر سے متعلق دل کو چھولینے والا بیان دیاہے کہ حکومت گولی اور گالی کے بجائے پرامن مذاکرات میں ہی یقین رکھتی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی اکثریت امن کی طرفدار ہے لیکن کچھ مٹھی بھر عناصر امن دشمن عناصر اکثریت کی خواہش رکھنے والوں کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں اور اس کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا بیان کشمیر کی اکثریت کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ کشمیریوں کو گلے سے لگانے کے لئے بھاجپا کی حکومت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ تشدد کا کوئی حامی نہیں ہے لہٰذا ملک میں کسی طرح کا تشدد کیوں نہ ہو وہ کسی صورت قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن کے لئے کشمیر کے تمام طبقوں سے بات چیت ہو سکتی ہے ۔