خادم پنجاب رہائشی سکیم کے تحت شیخوپورہ میں 3 اور 5 مرلہ پلاٹوں کی قرعہ اندازی 24 اگست کو ہو گی
لاہور (خصوصی رپورٹر) کم آمدنی والے افراد کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی 1 ارب روپے کی خطیر لاگت سے خادم پنجاب رہائشی سکیم شیخوپورہ کے 3 اور 5 مرلہ پلاٹوں کی قرعہ اندای 24 اگست کو ہو گی۔ 17 ہزار سے زائد درخواست دہندگان میں سے جن خوش قسمت افراد کے نام نکلیں گے۔ انہیں صرف 1 لاکھ 58 ہزار روپے فی مرلہ قیمت پر پلاٹ الاٹ ہوں گے جبکہ اس سکیم کے گرد و نواح میں موجود سوسائٹیوں میں زمین کی قیمت فی مرلہ 5 لاکھ روپے ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شیخوپورہ کے بعد بہت جلد لودھراں، سیالکوٹ، رینالہ خورد اور چشتیاں کے عوام کے لیے بھی رہائشی سکیموں کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔