کلثوم نواز انتخابات میں کامیاب ہو کر پارٹی کی قیادت بھی سنبھالیں گی: منظور وسان
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ کلثوم نواز انتخابات میں کامیاب ہوئیں تو پارٹی کی مستقل صدر بھی وہی بنیں گی اور ن لیگ کی قیادت بھی کلثوم نوازہی سنبھالیں گی۔ یہ باتیں انہوں نے لاہور پہنچنے پر میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ منظور وسان نے کہا کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے پر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہئے۔ شاہد خاقان عباسی اپنی مدت پوری کرتے نظر آرہے ہیں ، نوازشریف کے بعد اب عمران خان کی بھی باری آنے والی ہے۔ انہوں نے کہاکہ باری تو سب کی آئے گی لیکن باری باری آئے گی۔ عمران خان کو اپنی غلطیوں کا احساس ہوگا۔ منظور وسان نے کہا کہ یہ سال بھی بھاری ہے، اس میں بہت کچھ ہونیوالا ہے۔ منظور وسان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لاہور میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملنے آیا ہوں۔