راحت فتح علی خان 26 اگست کو میوزیکل کنسرٹ میں فن کا جادو جگائیں گے
کراچی ( کلچر ل رپورٹر )سروں کا جادو جگانے کےلیے راحت فتح علی خان ہفتہ چھبیس اگست کو کراچی آرہے ہیں جہاں لیریکل جھرنا نائٹ کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں میوزیکل کنسرٹ میں شرکت کریں گے کنسرٹ میں صنم ماروی بھی فن کا جادو جگائیں گی جبکہ بعض ایسے فنکار بھی اپنی صلاحیت آزمائیں گے ۔