عبرت صدیقی بریلوی کی برسی پیر کو منائی جائے گی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خادمین ملت پاکستان کے تحت معروف شاعر ادیب ماہر تعلیم اور تحریک پاکستان کے کارکن عبرت صدیقی بریلوی کی برسی کے موقع پر ان کی علمی و ادبی و قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیر21اگست کو فیز7 خیابان سحرDHA میں بعد نماز ظہر ادبی ریفرنس منعقد ہوگا۔