جرمنی اور فن لینڈ میں 2 چاقو برداروں کے حملے، 3 افراد ہلاک 11 زخمی ہو گئے
کوپن ہیگن+ہیمبرگ (نیٹ نیوز+نوائے وقت رپورٹ) شمالی یورپی ملک فن لینڈ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 افراد ہلاک، 6 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق چاقو بردار شخص نے فن لینڈ کے مغربی شہر ت±رکو میں لوگوں پر حملہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو پیر میں گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ فن لینڈ کے براڈکاسٹر ’وائی ایل ای‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شہر کے وسطی علاقے میں کئے جانے والے اس حملے کے بعد گراو¿نڈ پر کئی لوگوں کو زخمی حالت میں دیکھا گیا۔ پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے عوام کو شہر کے اس حصے میں نہ جانے کی ہدایت کی۔ مقامی ٹیبلائید ’اِلٹا سنومَٹ‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک مرد اور 5 خواتین زخمی ہوئیں۔ دہشت گردی کا امکان مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ پولیس چیف فن لینڈ کا کہنا ہے کہ حملہ آور بظاہر غیر ملکی معلوم ہوتا ہے، شناخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔دریں اثناءجرمنی کے علاقے ہیمبرگ میں چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک، 5 کو زخمی کردیا۔
فن لینڈ/ حملہ