حج فلائٹ آپریشن آخری مراحل میں داخل ایک لاکھ 20ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے: وزارت مذہبی امور
اسلام آباد(آئی این پی) حج فلائٹ آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا، سرکاری سکیم کے تحت 79ہزار 770جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت40 ہزار 759عازمین سعودی عرب پہنچے، عازمین کو سرکاری سکیم کے تحت رہائش ودیگر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ۔ جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے مطابق ایک لاکھ20 ہزار 529حجاز مقدس پہنچ گئے ۔