سندھ: دہشت گردی کی روک تھام کیلئے موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ
کراچی (وقائع نگار) حکومت سندھ نے موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا ہے یہ بات خود سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ بہت جلد وفاقی حکومت کو خط لکھ رہے ہیں جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ برطانیہ سے کہا جائے کہ ان کا شہری کراچی میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے جسے روکا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بینک ڈکیتیاں روکنے سمیت دہشت گردی کی روک تھام کیلئے پولیس دن رات کوشش کر رہی ہے۔12 دہشت گردی کے مقدمات ملٹری کورٹس میں بھیج دیتے ہیں جبکہ حال ہی میں پولیس نے اہم دہشت گرد ہلاکبھی کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ ڈویلپمنٹ پیکج میں نیب کیس میں میرا نام لیا جا رہا ہے جبکہ یہ جس وقت کا کیس ہے اس وقت میں ایم پی اے ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں پر ٹریکر لگوانے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔