جنگی جنون: بھارت امریکہ سے 6جدید اپاچی ہیلی کاپٹر خریدے گا
نئی دہلی(آن لائن) بھارت امریکہ سے 4,168کروڑ روپے مالیت کے 6جدید ترین لڑاکا اپاچی اے ایچ چونسٹھ ای ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیاں 2015میں تین بلین ڈالر کے 32 ڈالر کے بتیس اپاچی ہیلی کاپٹروں اور پندرہ چنوک ہیوی لفٹ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پایا تھا۔ اپاچی ہیلی کاپٹر جدید صلاحیتوں کے حامل ہیں جوکہ ہر طرح کے موسم اور رات کی تاریکی میں بھی لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔